ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چکمگلورو میں نوجوان لڑکی کی خودکشی۔ بی جے پی یوا مورچہ صدر گرفتار

چکمگلورو میں نوجوان لڑکی کی خودکشی۔ بی جے پی یوا مورچہ صدر گرفتار

Mon, 08 Jan 2018 20:57:58    S.O. News Service

چکمگلورو 8؍جنوری (ایس او نیوز) موڈی گیری میں دھنیا(۲۰سال) نامی نوجوان لڑکی نے6جنوری کو سنگھ پریوار کے کارکنان کی دھمکی سے پریشان ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا ۔ اس ضمن میں بی جے پی یوامورچہ کے صدر انیل کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کالج طالبہ دھنیا کا دوسرے مذہب کے ایک لڑکے کے ساتھ عشق کا چکر چل رہا تھا۔ اس پر سنگھ پریوار کے رضاکاروں نے اعتراض جتایا ۔بجرنگ دل سے وابستہ سنتوش نامی نوجوان نے اس مسئلے پر دھنیا کے ساتھ وہاٹس ایپ پر بحث کی تھی۔ پھر اس گفتگو کو اس نے بجرنگ دل کے دیگر ممبران کے ساتھ شیئر کردیا۔اس کے بعد بجرنگ دل کے کارکنان نے دھنیا کو دھمکیاں دیں جس سے گھبرا کر اس نے خود کشی کرلی۔


Share: